خبردار ،ہوشیار:ہوشیار ہیکرز سرگرم، اے ٹی ایم سے 58 لاکھ کیسے لے اڑے؟ناقابل یقین تفصیلات

لاہور(قدرت روزنامہ)پنڈی بھٹیاں میں ہیکرز سرگرم ہو گئے، اے ٹی ایم سے 58 لاکھ سے زائد رقم لے اڑے . تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں مقامی بینک برانچ میں مبینہ ڈکیتی کواردات ہوئی ہے .

جس میں ہیکرز اے ٹی ایم سے 58 لاکھ سے زائد رقم لے اڑے .

بینک ذرائع کے مطابق ہیکرز نے ڈیوائس سے 5 ہزار والے نوٹوں کے ٹرے کو ہیک کیا . ڈیوائس کا رابطہ منقطع ہوا تو اے ٹی ایم خود کار طریقے سے بند ہو گئی . ہیڈ آفس سے الرٹ جاری ہوا . بینک کا گارڈ مشین خالی ملی، واقعے کے بعد بینک کے اے ٹی ایم کو بھی سیل کر دیا گیا . جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے . پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کا بھی آغاز کر دیا ہے . پولیس نے عملے اور دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے . یاد رہے کہ گذشتہ سال پشاور میں اپنی نوعیت کی پہلی واردات ہوئی تھی جس میں ملزمان نے لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہوئے بینک کی اے ٹی ایم مشین سے33 لاکھ روپے چوری کر لیے تھے. پشاور پولیس نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ سے رابطہ کیا تھا اور ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی . بتایا گیا تھا کہ 3 نامعلوم افراد اے ٹی ایم مشین توڑے بغیر 33 لاکھ روپے نکال کرلے گئے تھے . بینک منیجر کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی میں لیپ ٹاپ سمیت آنے والے تین افراد نے واردات کی کارروائی کے دوران کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی اور چوکیدار بینک کے اندر سوتا رہا پولیس کا کہنا تھا کہ کیس میں ایف ائی اے اور سائبر کرائمز ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں . واضح رہے کہ گزشتہ سال وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے اے ٹی ایم مشینوں کی ہارڈ ڈسک اور ڈی وی آر چوری کرنے والا ملزم گرفتار کیا تھا . ملزم اے ٹی ایم کی ہارڈ ڈسک میں موجود ڈیٹا کی مدد سے لوگوں کی رقم نکالتا تھا .

. .

متعلقہ خبریں