بارش ہو گی یا بادل گرجیں برسیں گے۔۔آج ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ)بدھ کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع جزوی طورپرابرآلوداورموسم سرد . تاہم آج شام/رات بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے .


ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا . جمعرات کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود اورموسم سرد . تاہم بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے . ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم بدستورخشک رہے گا . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا . تاہم مری، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی . سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: میرکھانی،دیر02،دروش01،گلگت بلتستان:استور،بگروٹ 01،پنجاب:مری01اورکشمیر:راولاکوٹ میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . اس کے علاوہ مری میں 0.5انچ برفباری ہوئی . آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10، زیارت منفی08، کالام، گوپس منفی 05، استور، اسکردومنفی03، ہنزہ، قلات، کوئٹہ منفی02، بارہ مولہ، پلوامہ، اننت ناگ، دیراوربگروٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں