الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان

(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان کردیا ہے .

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست کا شیڈول جاری کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی، کاغذات نامزدگی 17 سے 19 فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے .

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 فروری تک کی جائے گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 3 فروری کو جاری کی جائے گی .

واضح رہے کہ پولنگ 9 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں