لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ریلی کی قیادت کرنے پر حاجی لشکری کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر قانون دان طاہر حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پولیس نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت کرنے پر سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں اشتہاری قرار دیاہے . مقدمہ میں کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر آٹھ دفعات لگائی گئی ہیں .

نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی کے وکیل سینئر قانون دان طاہر حسین ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ سول لائن پولیس تھانے میں ایس ایچ او سول لائن کی مدعیت میں درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی کی سربراہی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آٹھ جون 2021کونکالی گئی ریلی کے شرکانے کوئٹہ پریس کلب سے جی پی او چوک تک مارچ کیا اور ٹی این ٹی چوک پر دھرنا د ے کر شاہراہ کو بند کرکے عوام الناس کی آمدورفت میں خلل ڈالتے ہوئے کرونا کی خلاف ورزی کرکے لوگوں کو اکٹھا کرکے ٹی این ٹی چوک پر دھرنا دیکر بیٹھے اور کار سرکار میں مداخلت، کوویڈ 19کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 278,270 269, 341, 353, 149, 147, 186کی دفعات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، انہوں نے بتایا کہ سول لائن تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں آٹھ جون 2021کو درج مقدمے کے بعد پولیس نے نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی کو اس سے لا علم رکھتے ہوئے مقدمہ میں انہیں اشتہاری بھی قرار دیا . انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز انکے علم میں یہ بات آئی اور انہوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کرلی ہے جلد اس سلسلے میں عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائیگا . انہوں نے بتایا کہ نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی کے خلاف مقدمہ کا اندراج انتقامی کارروائی اور انہیں سیاسی عمل سے دور رکھنے کی ناکام سازش ہے جلد عدالت عالیہ سے رجوع کرینگے .

. .

متعلقہ خبریں