کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کی کال پر او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کا بائیکاٹ جا ری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی کال پر او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کا بائیکاٹ جا ری،ینگ ڈا کٹر ز نے منظور شدہ مطالبات کے نوٹیفیکیشن تک ہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے . کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی82 روز سے ہڑ تال جاری ہے اوپی ڈیز اور ان ڈورسروسز بند ہیں،ینگ ڈاکٹر ز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے، ینگ ڈاکٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہو لیا ت کی فراہمی کے حوالے سے ہڑتال پر ہیں، وزیر صحت سید احسان شاہ اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان گزشتہ ہفتے مذاکرات ہوئے تھے اور صوبائی وزیر نے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا تھا لیکن تا حال مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا،ینگ ڈا کٹر ز کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کئے جانے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن کے اجراء تک ہڑتال جاری رہے گی .

. .

متعلقہ خبریں