جنگ یا حادثے کے دوران پیرا میڈیکس کا کردار فرنٹ لائن کا ہوتا ہے، قاسم سوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں پیرامیڈیکس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے . انہوں نے کہا کہ کسی بھی وبا، جنگ یا حادثے کے دوران پیرامیڈیکس فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس کے بغیر صحت کا شعبہ ادھورا ہے .

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت کے بہترین سہولیات کی فراہمی اور صحت کے شعبے سے متعلقہ پیرامیڈیکس سٹاف کو درپیش مسائل کو حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی پیرامیڈیکس ڈے کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا . ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت شہریوں کو بہترین صحت کی سہولیات کی فراہم کے لئے کوشاں ہے . انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کیا ہے . اور اس کارڈ کا حامل 10لاکھ تک سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کروا سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا صحت کارڈ کا اجرا حکومت کا ایک احسن اقدام ہے جس کے تحت نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی نجی ہسپتالوں میں اپنا علاج کروا سکتے ہیں جو پہلے ان کے لیے ممکن نہیں تھا . ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بلوچستان کے عوام کیلئے صحت انصاف کارڈ کی اجرا کی منظوری دے دی ییں اور بہت جلد بلوچستان کے عوام بھی اس پروگرام سے مستفید ہونگے . انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا اجرا کرکے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دو نہیں ایک پاکستان کے وعدے کو پورا کرکے دیکھایا ہے . ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ اور ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پیرامیڈیکس سٹاف نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں . انہوں نے پیرامیڈیکس سٹاف کو ان کی لازوال قربانیاں پر اپنی اور پارلیمان کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا . ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قومی اسمبلی سے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل فل پاس کروا کر پیرامیڈیکس سٹاف کا 70 سالہ پرانے مسئلے کو حل کیا ہے . انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے طبعی آلات کی درآمدات پر ٹیکس صفر کردیا گیا ہے اور نجی ہسپتالوں کے قیام کے لیے رعایتی نرخوں پر زمین فراہم کرنے کو اعلان کیاہے . انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان اقدامات سے ملک کے دیہی علاقوں میں بھی نجی ہسپتال قائم ہونگے اور دیہی علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پیرامیڈکس سٹاف کو بھی بہتر ملازمت کے مواقعے فراہم ہونگے . انہوں نے پیرامیڈکس سٹاف کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا . اس موقع پاکستان پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن وقار حسین جعفری نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور قومی اسمبلی سے الائیڈ ہیلتھ بل کی منظوری کو سراہتے ہوئے کو کہا کہ اس بل کی منظوری سے پیرامیڈیکس سٹاف کی محرومیوں کا خاتمہ ہو گیا . اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے حکومت کی طرف سے صحت کی شعبے کی ترقی کیلیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا .

. .

متعلقہ خبریں