مریم صفدر کے چچا اور کزن پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے ، شہباز گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر کے چچا اور کزن پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے ،  چچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز پر مشکل وقت ہے تو مریم نواز سائلنٹ موڈ پر ہیں،یہ لوگ اندر سے ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے .

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ چوروں سے پیسہ ریکور کر کے عوام کو سہولیات فراہم کرینگے،یہ سب چور  ہیں ، انہیں پتہ ہے  اتفاق میں برکت ہے،گھسیٹ گھسیٹ کر ایک دوسرے کو گھروں میں کھانا کھلا رہے ہیں،چودھری برادر ان نے اپوزیشن کو شاندار جواب دیا،چودھری برادرا ن نے خاندانی وضع کا مظاہرہ کیا اور چلتا کیا .

شہباز گل نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی اور عمران خان کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا،پٹرول کی قیمت میں12روپے اضافہ ہوا ہے،پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے ہم بالکل خوش نہیں،سیاست   سب سے مشکل نوکری ہے . وزیراعظم لاہور کے دورے پر ہیں ، عمران خان کی ایم این ایز اور ایم پی ایز کی ملاقات ہوگی . خیبرپختونخوامیں پہلے مرحلے میں ٹکٹ ٹھیک نہ دینے کے باعث نقصان اٹھایا .

. .

متعلقہ خبریں