ماں 9 مہینے پالتی، باپ ساری عمر پالتا ۔۔ جادوگر کا بیٹا باپ کے کام کو لعنت سمجھتا ہے اس لیے باپ کو چھوڑ کر چلا گیا، باپ سچ بتاتے ہوئے رو پڑا

(قدرت روزنامہ)باپ کے بناء گھر ادھورے ہوتے ہیں . جب تک باپ زندہ رہتا ہے اس وقت تک ہر کوئی بچوں کو پوچھتا ہے لیکن باپ کے بعد بچوں کو کوئی نہیں پوچھتا .

یہ زندگی کی ایک تلخ حقیقت ہے ہر کسی کو اپنے باپ کی قدر کرنی چاہیئے . ایک جادوگر والد کہتے ہیں کہ میرا بیٹا میرے کام کو برا سمجھتا ہے
. شرمندگی محسوس کرتا ہے کہ میں لوگوں کو ہنساتا ہوں، لوگوں کا دل اپنی حرکتوں سے بہلاتا ہوں . اس کو میرا کام لعنت لگتا ہے . ماضی کے بارے میں باپ اپنے ماضی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ: '' میرا پہلے اچھا بزنس تھا لیکن پھر اس میں بہت نقصان ہوا . ظاہر ہے گھر چلانا تھا . گھر چلانے کے لیے کاروبار ٹھپ ہوا تو میں نے اپنے بچپن کے شوق جادوگری کو اپنا پیشہ بنا لیا . جو بھی پرزے، اشیاء وغیرہ اس کام میں استعمال ہوتی ہیں میں نے وہ سب کچھ خود سے بنانی شروع کردیں . لیکن جب میں نے یہ کام شروع کیا تو کچھ رشتے داروں نے بھی کہا یہ کیا کام کر رہے ہو، یہ کوئی اچھا کام نہیں ہے، جبکہ میں کوئی مجمع نہیں لگاتا بلکہ محنت سے کماتا ہوں اور اچھی پارٹیوں میں جا کر اپنا فن دکھاتا ہوں . '' بیٹا کہاں ہے؟ والد کہتے ہیں کہ: میرا بیٹا ابھی چھوٹا ہے، وہ غیر شادی شدہ ہے . اس کی عمر ایسی ہے کہ اب اس کے ساتھ کوئی بڑا لازمی ہونا چاہیے اس کی حفاظت کے لیے . میرا بیٹا شاید مجھ سے محبت تو کرتا ہے لیکن وہ میرے کام کو قبول نہیں کر پایا . وہ چاہتا ہے کہ میں یہ کام چھوڑ دوں . میں اپنے بیٹے کو سمجھانے کی کوشش کیسے کروں یہ میں نہیں جانتا لیکن میں یہاں اس ریلئیٹی شو میں اپنے بیٹے کو یہ دکھانے آیا ہوں کہ میں کوئی غلط یا فارغ کام نہیں کر رہا ہوں . میرا بیٹا صرف اس لیے میرے ساتھ نہیں رہتا ہے کہ وہ مجھ سے میرے کام کی وجہ سے نفرت کرتا ہے . ،میں نے بیٹے کی حفاظت کے لیے اپنی بیوی کو اس کے پاس بھیج دیا تاکہ وہ اس کا خیال رکھے . میں تو اپنا وقت گزرا رہا ہوں لیکن بیٹا اچھی زندگی گزارے یہ امید کرتا ہوں . میں کوئی چوری کرکے گھر نہیں چلا رہا، بہت عزت کی روٹی سے گھر چلا رہا ہوں مجھے بس یہ سکون ہے . لیکن کاش میرا بیٹا بھی اس بات کو سمجھے . باپ کون ہے؟ یہ باپ بھارت کے ایک ریلئیٹی شو میں آیا اور جب اس سے مشہور اداکار متھن چکروتی نے پوچھا کہ یہاں کیوں آئے ہو تو اس نے سب کچھ بتایا، جس پر اداکار نے ان کے بیٹے سے بات کرنے کے لیے فون ملانے کا کہا . باپ نے فون پر بیٹے سے کہا کہ تم سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے . لیکن بیٹے نے فون کاٹ دیا اور پھر بند کر دیا . یہ بات جان کر ریلئیٹی شو کے ججز نے باپ کی عظمت کو خوب سراہا . اس موقع پر متھن چکروتی نے ایسے جملے ادا کیے کہ سب کی آنکھوں میں آنسو آگئے . انہوں نے کہا کہ: '' ماں بچے کو 9 ماہ گود میں پالتی اور اس کو فکر ہوتی کہ اب میرا بچہ کیا کھائے گا جبکہ باپ زندگی بھر پالتا ہے اور اس کو یہ فکر ہوتی کہ زندگی بھر مریا بچہ کیا کھائے گا اور کیا پیئے گا . کیسے رہے گا؟ بس بچہ میرا سکون اور عیش سے زندگی گزارے ''

. .

متعلقہ خبریں