طالبعلموں کو اسکالرشپس میرٹ پرملیں گی، مسائل حل ہونگے: وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کر دیا .

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کی شکایتیں آتی تھیں کہ اسکالرشپس میں نظراندازکیا گیا .

جس کے پیش نظر اسکالرشپس کا جدید پروگرام لائے ہیں، اب طالبعلموں کو اسکالرشپس میرٹ پرملیں گی اور مسائل کو بھی حل کیا جائے گا .

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد قوم کی تعمیر ہونا چاہیے ، ریاست مدینہ تاریخ کا انقلاب تھااسکی معلومات نوجوانوں تک پہنچانی ہے، نوجوانوں کو ریاست مدینہ کےاصولوں سے روشناس کرانا ہمارافرض ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ جو انسان نبیﷺ کی سیرت پر چلے گا وہ اوپر چلاجائے گا .

. .

متعلقہ خبریں