وزیراعظم کی بل گیٹس سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی .

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط  ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایاکہ عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پولیو کے خاتمے اور دوسرے اہم موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی .

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا دورہ پاکستان

اس سے قبل ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ مسٹر بل گیٹس کے پاکستان کے پہلے دورے پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے .

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ مائیکروسافٹ کے بانی آج پاکستان میں پولیو کے خاتمے پر پیش رفت کا جائزہ ، این سی او سی اور احساس پروگرام کا دورہ کرینگے .

ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا ہےکہ ان دوروں کے ساتھ ساتھ بل گیٹس صدرڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور صوبوں کی صحت کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرینگے .

ذرائع کے مطابق بل گیٹس پاکستان کا ایک روزہ دورہ کرکے آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے .

واضح رہےکہ گزشتہ برس متعدد مرتبہ وزیر اعظم عمران خان اور بِل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں انہوں نے بل گیٹس کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں