عمران خان جس ملک میں جاتے ہیں تماشہ بنا کر آجاتے ہیں، مریم نواز

(قدرت روزنامہ)مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جس ملک میں جاتے ہیں تماشہ بنا کر آجاتے ہیں .

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر نے تیاری کے لیے چار ہفتے کی مہلت مانگی جس پر عدالت نے ان کو تیاری کے لیے مہلت دی .

انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر کا مطلب انصاف کی فراہمی سے انکارہے، عدالت ثبوت مانگتی ہے تو نیب مہلت مانگ لیتا ہے، عمران خان نے گزشتہ روزشہری کےخلاف ریاستی ادارے کو استعمال کیا .

مریم نواز نے کہا کہ خاتون اول کا احترام کرتے ہیں مگرمعیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، لندن میں پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے گھر پر حملہ کیا، لوگوں کے گھروں میں دیواریں پھلانگ کر جانا افسوسناک ہے .

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام آپ کو کن الفاظ سے یاد کرتی ہے، مجھے ڈیتھ سیل میں قید کیا گیا ،کیا میں کسی کی بیٹی نہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان چینلزکی بندش کےبجائےاپنا اوروزراء کامنہ بند کریں، امیدہےتحریک عدم اعتمادکامیاب ہوگی، پاکستان اب مزید بربادی کامتحمل نہیں ہوسکتا ، اتحادی عوام کی آوازپرلبیک کہیں .

مریم نواز نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں،ایم این ایز،ایم پی ایزتقریباً فارورڈ بلاک بنا کربیٹھےہیں، عمران خان جس ملک میں جاتےہیں تماشہ بناکرآجاتےہیں، عمران خان پاکستان کےبنےبنائےتعلقات خراب کردیتےہیں .

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ عمران خان کووزیراعظم ہاؤس کےایک کمرےمیں بندکردیناچاہیے، دنیاکاپہلاوزیراعظم ہےجوبنی گالاسےوزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹرپرجاتاہے .

انہوں نے کہا کہ عمران خان ریاستی نواب یابادشاہ نہیں،آپکابھی احتساب ہوگا، ایک ایک پائی کاحساب دیناہوگا،لندن بھاگنےنہیں دیں گے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزیدبڑھےگی .

مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کاکچن دوسرےچلاتےہیں انہیں مہنگائی کاکیاپتہ، عمران خان نے4سال انتقام کےعلاوہ کچھ نہیں کیا، عمران خان کی جرائم کی فہرست طویل ہے، خاتون اول محترم لیکن سب کیلئےایک معیارہوناچاہیے .

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ لندن میں پی ٹی آئی ورکرز گھر کے باہر مجھےگالیاں دیتےتھے، میری والدہ بیمارتھیں،پی ٹی آئی ورکرزنےگھرپرحملےکیے ، مخالفین کی کون سی بیٹی،بہو،ماں آپکےانتقام سےبچی؟

انہوں نے کہا کہ وزراء نےمجھ پرذاتی حملےکیے،عمران خان انہیں شاباشی دیتےتھے، جومعیارخاتون اول کیلئےرکھتےہیں وہی دوسروں کیلئےبھی رکھیں .

مریم نواز نے کہا کہ محسن بیگ جب آپ کےساتھ تھےتواچھےتھے، عمران خان نےمحسن بیگ کےخلاف ریاستی ادارے کو استعمال کیا، محسن بیگ نےعمران خان کیلئےفنڈنگ کی تھی، عمران خان کی ذہنی حالت پرترس آتاہے .

. .

متعلقہ خبریں