ائیر سرویلنس کیلئے پاک فوج سے ایک ہیلی کاپٹر بھی مانگا گیا ہے . رینجرز اور پاک فوج ہنگامی صورتحال میں ذمہ داریاں ادا کرے گی . پولیس حکام کا کہنا ہے فوج اور رینجرز کے جوان سٹینڈ بائی رہیں گے . دوسری جانب دو روز قبل سیف سٹیز میں لاہور پولیس اوراتھارٹی افسران کےمنعقدہ اجلاس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر ایڈیشنل آئی جی راؤ سردار علی خان نے کی جبکہ اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی سمیت دیگر افسران موجودتھے . چیف آپریٹنگ آفیسر ڈی آئی جی محمد کامران خان نے کیمروں کے ذریعے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم الحرام سکیورٹی کے انتظامات شروع کر دیے . جلوسوں اور مجالس کی کوریج کیلئے 600 سے زائد کیمرے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کریں گے . سیف سٹیز اتھارٹی لاہور پولیس کے ساتھ مل کر جلوس کے راستوں کا سروے کرے گی اورمختلف مقامات پر مزید 50 کیمرے لگائے گی . تمام ضروری پوائنٹس کو پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے بھی کوور کیا جائے گا . جلوس کے راستوں پر اتھارٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی . سنٹر سے 3 شفٹوں میں 200 سے زائد پولیس کمیونیکیشن افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے . لاہور پولیس، واسا سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے سیف سٹی میں ڈیوٹی دیں گے . . .
(قدرت روزنامہ)محرم الحرام کے دوران لاہور پولیس نے پاک فوج اور رینجرز سے امن و امان کی صورتحال کنٹرول رکھنے کے لیے مدد مانگ لی .
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نےمحرم الحرام کے حوالے سے رینجرز اور پاک فوج کی 6 ،6 کمپنیاں مانگ لیں ہیں .
متعلقہ خبریں