یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان آگیا

(قدرت روزنامہ)عام مارکیٹ کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان آگیا . وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور ز پر چینی، گھی اور آٹا عوام کے لیے مہنگا کردیا .

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، گھی، کوکنگ آئل اور آٹا صرف مہنگا ہی نہیں بہت مہنگا کردیا گیا ہے . یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 17 روپے کلو، گھی 90 روپے کلو اور آٹے کے 20 کلو کے تھیلے پر 150 روپے بڑھادیے گئے . گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 170 روپے سے بڑھا کر 260 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے . اس طرح یوٹیلیٹی اسٹور پر جو چینی 68 روپے میں دستیاب تھی اب وہ 85 روپے کلو کردی گئی ہے . آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی اب 800 روپے کے بجائے 950 روپے ملے گا . حکام کے مطابق وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹور پر آٹا، چینی، گھی اور کوکنگ آئل پر سبسڈی دی جارہی تھی . اب حکومت نے اس سبسڈی میں کمی کی ہے، جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے منگل کے اجلاس میں دی تھی . حکومتی سبسڈی میں کمی کے باعث قیمتیں بڑھی ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا . . .

متعلقہ خبریں