بھارت میں حجاب پر پابندی بحرین کی پارلیمنٹ کے اراکین نے بڑا قدم اٹھا لیا

دوحہ(قدرت روزنامہ)بحرین کی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پرپابندی کی مذمت کی ہے اور بھارتی حکومت پر اس امتیازی فیصلے کو فوری طور پر ختم کرنے کیلئے بین الاقوامی دبائوبڑھانے کا مطالبہ کیاہے . کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بحرین کی پارلیمنٹ نے الاسالہ بلاک کے صدر اور سروسز کمیٹی کے چیئرمین احمد الانصاری کی سربراہی میں 23اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے بھارت میں مسلم اقلیت کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف بیان جاری کرنے کی تجویز کی متفقہ طورپر منظوری دی .

مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ سے بھارت پر

بین الاقوامی دبائو بڑھ رہا ہے اس سے قبل متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے بھارت سے مسلمانوں کے خلاف جاری تعصب اور امتیازی سلوک ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے . اسلامی تعاون تنظیم نے بھی بھارت سے مسلمانوں کے خلا ف امتیازی پالیسیاں ترک کرنے پر زوردیا ہے . امریکہ نے بھی مسلم طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف اپنے تحفظات ریکارڈ کرائے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں