پاکستان
مہنگائی کے طوفان کی اگلی قسط۔گھی اور آٹا بھی مہنگا ہو گا۔ ملز مالکان کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پٹرول، بجلی اور انٹر سٹی بس کرایوں کے بعد گھی اور آٹا ملز مالکان نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
مالکان نے اپنے فیصلے سے حکومت کو آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق گھی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو تک اضافہ ہو سکتا ہے، فلور ملز نے بھی آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھانے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ فلور اور گھی ملز مالکان کے مطابق بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ان کی لاگت بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے عمران خان کے دور میں مہنگائی ہونے کی رفتار میں بہت تیزی ہے۔پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔