پی ٹی آئی کی حکومت کی مدت پوری ہونے کے لیے 50 فیصد سے زائد پاکستانی پُر اُمید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 50 فیصد سے زائد پاکستانیوں نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہوں گے . تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 30 فیصد شہریوں نے مدت مکمل نہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے .


سروے کے مطابق وزیر اعظم کی مدت مکمل ہونے کی سب سے زیادہ امید بلوچستان سے 75 فیصد افراد نے کی جب کہ پنجاب سے 55 ، سندھ سے 49 اور خیبر پختونخوا سے 45 فیصد شہریوں نے وزیراعظم کی مدت مکمل ہونے سے متعلق پُرامید ہونے کا کہا . گیلپ پاکستان کے سروے میں حکومت کی کارکردگی اچھی ہے یا بُری ؟ کے سوال پر 34 فیصد نے کارکردگی کو اچھا تو 34 فیصد نے ہی کارکردگی کو بُرا قرار دیا .

خیال رہے کہ اس سے قبل کارکردگی کے حوالے سے سامنے آنے والی حالیہ سروے رپورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی کارکردگی سے پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ شہریوں کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہوئے تھے . رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 58 فیصد ، خیبرپختونخوا میں 46 فیصد جبکہ سندھ میں 51 فیصد نے نواز شریف سے مطمئن ہونے کا کہا . لیکن وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے خیبر پختونخوا ، سندھ اور پنجاب میں مطمئن افراد کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے .
خیبرپختونخوا میں فروری 2020ء میں 67 فیصد کارکردگی سے مطمئن تھے لیکن اب 44 فیصد نے مطمئن ہونے کا کہا . پنجاب میں 51 فیصد سے کم ہوکر 33 فیصد جبکہ سندھ میں ان کی کارکردگی پر 33 فیصد نے اطمینان کا اظہا ر کیا . ن لیگ کے رہنما شہباز شریف پنجاب میں 58 فیصد کے ساتھ نواز شریف کے برابر ہیں . سندھ میں 41 فیصد کے ساتھ دوسرے اور خیبرپختونخوا میں 43 فیصدکے ساتھ عوام کو مطمئن کرنے والے رہنماؤں میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں