فواد چوہدری نے عورت مارچ پر پابندی کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عورت مارچ پر پابندی لگانے کے وزیر مذہبی امور کے مطالبے کو مسترد کردیا . ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے معاملات میں حکومت کو پارٹی نہیں بننا چاہیے .

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کون سا لباس پہننا ہے، کون سا نہیں پہننا، یہ فیصلے حکومتیں کرنا شروع کردیں تو پھر ہم وہی کریں گے جو بھارت میں ہورہا ہے . فواد چوہدری نے عورت مارچ کے نعروں پر نور الحق قادری کی تنقید پر کہا کہ جن نعروں پر اعتراض کیا گیا، ان کی تحقیق کی گئی تو پتا چلا کہ نعروں کو

فوٹو شاپ کر کے تبدیل کیا گیا تھا

. .

متعلقہ خبریں