عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ روز بھی کمی ہوئی ہے، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی ایرانی تیل کی برآمدات کے امکانات سے ہوئی ہے جس کے نتیجے میں روس اور یوکرین تنازع سے تیل کی سپلائی میں میں رکاوٹ کے خدشات کم ہوگئے ہیں . برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.83 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد اس کی قیمت 91.14 ڈالر فی بیرل ہوگئی .

امریکی تیل کی قیمت میں 2.24 ڈالر کمی کے بعد فی بیرل 89.52 ڈالر کا ہوگیا . برطانوی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ

یوکرینی سرحدوں کے قریب روسی افواج کی موجودگی کے باعث تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں زیادہ کمی نہیں ہوئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں