الیکشن کمیشن نے عمران خان سے 14 دن کےاندر جواب طلب کیا ہے . الیکشن کمیشن نے نوٹس میں لکھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرکیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے . پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنی تھی . الیکشن ایکٹ کےتحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں . الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن 12 ستمبر کو ہوں گے . کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے . سیاسی جماعتیں 7اگست تک اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیں . پارٹی سربراہ ٹکٹ خود یا تجویز کئے گئے نمائندے کے ذریعے جا ری کرسکتا ہے . پارٹی سربراہ جسے ٹکٹ جاری کرنے کے لئے نامزد کرے اسکی تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کرے . 13 اگست کو امیدواروں کو نشانات جاری کئے جائیں گے . . .
(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر تحریک انصاف کے سربراہ اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے .
وزیراعظم کوبطور چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرشوکاز نوٹس جاری کیا گیا .
متعلقہ خبریں