امام مسجد کے گھرگیس لیکیج سے آتشزدگی۔۔۔ دادی 2 پوتوں سمیت جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ) مرکز اسلامی کی مسجد کے امام قاری عمرالدین کے
گھر میں گیس لیکیج ،آگ لگنے سے دادی 2 پوتوں سمیت جاں بحق ہوگئی . ہفتے کو ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق آگ لگنے سے والدہ ، دو بچے اور اہلیہ شدید جھلس گئے جنہیں برن سینٹر منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جھلسنے والے دو بچے اور والدہ چل بسے .

قاری عمرالدین کی اہلیہ برن سینٹر میں زیر علاج ہیں .

. .

متعلقہ خبریں