تحریک عدم اعتماد پر تعاون؛ ترین نے شہباز سے بدلے میں 24 ارکان کیلئے انتخابی ٹکٹ مانگ لئے
(قدرت روزنامہ)جہانگیر ترین نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تعاون کے بدلے شہباز شریف سے اپنے 24 ارکان کے لئے انتخابی ٹکٹ مانگ لئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی ہے۔
جہانگیر ترین نے 24 اراکین کی فہرست شہباز شریف کے حوالے کردی، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہمارے گروپ کے 24 اراکین کو نون لیگ کی ٹکٹ کی گرنٹی دے ہم عدم اعتماد میں ساتھ دیں گے، 24 اراکین کی فہرست پر نون لیگ تذبذب کا شکار ہوگئی۔
نون لیگ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے یقین دہانی کروانے کے لئے وقت مانگ لیا، پارٹی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات پر ن لیگ اراکین کو تصدیق یا ترید سے بھی روک دیا گیا، شہباز شریف نے مشاورت کے لیے سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال سمیت دیگر سینر رہنماؤں کو بلا لیا۔