فیصل ووڈا کی نا اہلی کے فیصلوں کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹرفیصل ووڈا نے تاحیات نا اہلی کے الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف دائر اپیل پر جلد سماعت کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی .

ہفتہ کو فیصل ووڈاکی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ سے نااہلی کا فیصلہ دیا،نا اہلی کے فیصلے کیخلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کردی ہے، نا اہلی کیخلاف کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل ارجنٹ نوعیت کی ہے، عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ مذکورہ اپیل کو آئندہ ہفتہ جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں