نوجوان کھلاڑیوں کو بابر اعظم سے سیکھنا چاہیے: سر ویوین رچرڈز

لاہور (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویو رچرڈز کا خیال ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند نوجوان کھلاڑیوں کو پاکستان اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم سے سیکھنا چاہیے . ایک انٹرویو میں ویو رچرڈز نے بابر اعظم کا موازنہ محمد علی سے کیا اور کہا کہ وہ اپنے ٹریڈ مارک خصوصیات کے ساتھ ساتھ لیجنڈ باکسر جیسی کلاس کے مالک ہیں .


ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ بابر مجھے محمد علی کی یاد دلاتا ہے . وہ ایک بہترین قسم کا باکسر ہے، وہ آپ کو جلدی سے باہر نہیں کرنا چاہتا لیکن آپ جانتے ہیں کہ جب میچ ختم ہو جائے گا تو آپ زخموں سے چور چور ہوں گے کیونکہ بابر آپ کو مارنا کبھی نہیں روکتا، وہ ایک کلاس ایکٹ ہے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی نوجوان کھلاڑی جو رول ماڈلز کی تلاش میں ہے، اسے بابر سے سیکھنا چاہیے کیونکہ وہ ہر گیند کو چھکا لگانے کی کوشش نہیں کرتے، اس کی بجائے وہ خالی جگہوں کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ، بابر اس معاملے میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں .

آئندہ T20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی فیورٹ ٹیم کا نام دیتے ہوئے ویوین رچرڈز نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی حمایت کر رہے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کو پرفارم کرتے دیکھا اور مجھے یقین ہے کہ اگر وہ اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے تو وہ ونڈیز کے ساتھ انصاف کر سکتے ہیں . ہم سب جانتے ہیں کہ ہم نے گزشتہ T20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی تھی .
ویوین رچرڈز نے مزید کہا کہ میری دوسری ٹیم پاکستان ہے کیونکہ میں اسے دوسرا گھر سمجھتا ہوں . دیگر ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک لیگز کے مقابلے پی ایس ایل کے معیار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ویو رچرڈز نے کہا کہ یہ بہترین ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے . پی ایس ایل نے بہت سارے عظیم کھلاڑیوں کو اس لیگ کی طرف راغب کیا ہے . انہوں نے کہا کہ یہ بہترین ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے .

. .

متعلقہ خبریں