کوئٹہ ،بچے کے ساتھ بدفعلی کا جرم ثابت ہونے پر 3ملزمان کو پانچ سال قید ، پچاس ہزار روپے جرمانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ جناب داد خان ناصر نے 14سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدالت نے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کو سرد خانے میں محفوظ رکھنے کی ہدایت کی . استغاثہ کے مطابق ملزمان رحمت اللہ ،نعمت اللہ،کمال خان اور مفرور ملزم نجیب اللہ کے خلاف 6جون 2020کو پولیس تھانہ زرغون آباد کے حدود میں 14سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا گیا عدالت کے جج نے گزشتہ روز مقدمہ میں نامزد 3ملزمان رحمت اللہ ،نعمت اللہ اور کمال خان کو جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید ایک ایک سال قید بھگتنا ہو گی عدالت کے جج نے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم نجیب اللہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی حد تک مقدمہ سردخانے میں محفوظ رکھنے کی ہدایت کی .

. .

متعلقہ خبریں