شادی کاگھرماتم کدہ بن گیا۔۔۔ باراتیوں کی بس دریا میں گر گئی، دلہن سمیت کتنے افراد ہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جے پور(قدرت روزنامہ)بھارت میں خوشیوں سے بھرے گھر پر اُس وقت قیامت ٹوٹی
جب باراتیوں کی واپس جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا، جس میں دلہن سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق باراتیوں سے بھری بس مدھیا پردیش سے اجین کی طرف جارہی تھی کہ راجستھان کے ضلع کوٹا میں تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ پر حادثہ پیش آیا .

پولیس حکام کے مطابق کوٹا کے مقام پر ایک موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر چمبا نامی دریا میں جاکر گری، جس کی اطلاع صبح 7 بج کر 50 منٹ پر پولیس کو موصول ہوئی . اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے لوگوں کو بچانے کے لیے اقدامات شروع کیے . جس مقام پر بس دریا میں گری وہاں 7 سے 8 فٹ گہرا پانی ہے . پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک دلہن سمیت 9 باراتیوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں جبکہ مزید کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں