امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ 5 پر رہنے والے مارک زکر برگ اب کتنے نیچے چلے گئے؟

نیو یارک (قدرت روزنامہ) دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں طویل عرصے سے ٹاپ فائیو میں شامل رہنے والے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اب ٹاپ ٹین سے بھی نیچے چلے گئے ہیں .

فوربز کے مطابق مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت کم ہو کر 73 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے اور وہ رئیل ٹائم فہرست میں 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں .

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اس فہرست میں بدستور پہلے ، برنارڈ آرنالٹ دوسرے ،  جیف بیزوس تیسرے  اور بل گیٹس چوتھے نمبر پر ہیں . اس کے علاوہ بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی نویں اور گوتم اڈانی 11 ویں نمبر پر امیر ترین شخص ہیں .

حالیہ کچھ عرصے کے دوران صرف مارک زکر برگ کے اثاثوں کی ویلیو ہی کم نہیں ہوئی بلکہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے مارکیٹ کیپٹل میں بھی بڑی کمی آئی ہے . یہ دنیا کی چند کمپنیوں میں سے ایک تھی جس کی ویلیو ایک ٹریلین ڈالر (ایک ہزار ارب ڈالر) سے زیادہ تھی لیکن اب اس کی ویلیو صرف 589 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ چکی ہے . ویلیو میں اتنی بڑی کمی کے باوجود میٹا آج بھی دنیا کی نویں سب سے بڑی کمپنی ہے .

. .

متعلقہ خبریں