عمران خان کے ٹائیگرز بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں، عثمان ڈار

(قدرت روزنامہ)عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے ٹائیگرز بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں .

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے وزیراعظم پر فخر ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، پاکستان کے دوسری پارٹیز کے لیڈرز پر ڈھیروں الزامات ہیں .

عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ میں رنگ روڈ بنایا جا رہا ہے، ٹریفک نظام کے لیے ڈیجیٹل سسٹم لایا جا رہا ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں