افغان کرکٹر راشد خان کا الوداعی خطاب، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے

(قدرت روزنامہ)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان نے کھلاڑیوں سے خطاب میں بڑی بات کہہ دی . تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کھلاڑی راشد خان کو اپنی قومی ٹیم میں شمولیت کی وجہ سے پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑ کر جانا پڑا لیکن جاتے جاتے افغان کھلاڑی نے بڑا بیان دے دیا .

ٹیم مینجمنٹ کی موجودگی میں راشد خان نے کہا کہ میرے لئے پی ایس ایل ڈرافٹ میں کیٹگری کوئی اہمیت نہیں رکھتی ،اگرلاہور قلندرز نے مجھے سب سے نچلی کیٹگری میں بھی چنا تو میں پھر بھی اپنی شرکت یقینی بناﺅں گا . یہ بات سن کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور مینجمنٹ تالیاں بجائیں اور انہیں گلے سے لگا لیا .

. .

متعلقہ خبریں