کسی بھی وقت عام انتخابات ہوسکتے ہیں، چیئرمین پی پی پی

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت عام انتخابات ہوسکتے ہیں، پیپلز پارٹی کو تیاری شروع کرنی چاہیے . کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ بڑی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا .

آزاد کشمیر انتخابات پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کھلم کھلا دھاندلی ہورہی تھی، دھاندلی کے باوجود پی پی بڑی اپوزیشن پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے . انھوں نے کہا کہ ہم کراچی میں بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، کسی بھی وقت عام انتخابات ہوسکتے ہیں، پی پی کو تیاری شروع کرنی چاہیے . بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاق اور ایم کیو ایم کا مقابلہ کیا . کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کو صرف پیپلز پارٹی ہی بچا سکتی ہے، کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، صوبے کے ساتھ ناانصافی ہوئی . بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پانی کے لیے منصوبہ لے کر آئیں گے، وزیراعظم نے کراچی کے لیے پانی کا کوئی انتظام نہیں کیا . چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم تنظیم کے ذریعے یقینی بنائیں گے کہ کراچی میں پانی کی چوری نہ ہو، ہم کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے . ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے سیاسی اور انتظامی توازن قائم کرنا ہوگا، کراچی کی سڑکوں پر بسیں لانا رواں سال شروع کریں گے . بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے روزگاری، منہگائی، غربت سے متعلق پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے عوام ڈوب رہے ہیں . انھوں نے دعوے سے کہا کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، اگلی حکومت بنانی ہے تو کراچی کی نسشتوں کی ضرورت ہوگی . بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمیر تک پی ٹی آئی کا صفایا کریں گے . انھوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لیے پیپلز پارٹی کردار ادا کرسکتی ہے، ماضی میں بھی سندھ کے لیے انصافیاں ہوئیں، اب بھی جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں