سارے منی لانڈرر اتحاد بنارہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنارہے ہیں . سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما، پنڈورا اور اب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی آگئی ہے .


فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے .


انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن اور منی لانڈرنگ پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں . ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں .
خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے ایک بینک سے لیک ہونے والی معلومات میں 128ممالک سے تعلق رکھنے والے بینک کے مالدار کھاتہ داروں (کلائنٹس) کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، یہ افراد کاروباری شخصیات بھی ہیں تو سیاسی وابستگیاں رکھنے والے بھی ہیں، ایسے میں جن افراد کے حوالے سے تحقیق کی گئی ہے ان میں سے کچھ افراد پر مختلف جرائم کی پاداش میں فرد جرم بھی عائد ہو چکی ہے .
لیک ہونے والی تفصیلات میں 18 ہزار بینک اکائونٹس اور 30ہزار کھاتہ داروں کی تفصیلات شامل ہیں جن کے دنیا کے سب سے بڑے نجی بینک ’کریڈٹ سوئیز‘ میں 100ارب ڈالرز (17؍ کھرب 535؍ ارب پاکستانی روپے) تک کے اثاثے موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں