سعودی عرب میں فروخت شدہ اونٹنی نے پرانے مالک کو دیکھ کر ایسی حرکت کردی کہ ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائر ل ہو گئی

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں اپنے سابق مالک کے ساتھ اونٹنی کے پیار اور وفاداری کی وڈیو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا .

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی اونٹنی نے اپنے سابق مالک کو دیکھا وہ بے قرار ہو گئی اوراس سے چمٹ گئی لوگوں نے اونٹنی کو ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ سابق مالک سے چمٹی رہی .

اس کی آنکھیں آبدیدہ تھیں . مقامی شہری نے اونٹنی فروخت کردی تھی اور کچھ عرصے بعد دونوں کا آمنا سامنا ہوا تھا . یاد رہے کہ کئی عرب ملکوں میں اونٹوں کی بڑی اہمیت ہے . عرب صدیوں سے اسے ’صحرا کے جہاز‘ کا نام دیے ہوئے ہیں . جزیرہ نمائے عرب میں صحرا نشینوں کی آمد ورفت کے لیے اونٹ استعمال ہوتے تھے . عرب معاشرے میں اونٹوں کی اہمیت برقرار ہے .

. .

متعلقہ خبریں