اداکارہ سونیا حسین کے خون آلود چہرے کی تصویر کے پیچھے چھپی اصل کہانی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ سونیا حسین نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا چہرہ خون سے تربتر ہوتا ہے، اس تصویر کو دیکھ کر ان کے مداح پریشان رہ گئے کیونکہ کیپشن میں اداکارہ کی طرف سے اس تصویر کے متعلق کچھ واضح نہیں کیا گیا تھا .

 نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اداکارہ کی یہ تصویر ان کی آنے والی فلم ’دادل‘ کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ہے .

فلم کے اس سین میں ان کے چہرے پر خون لگا ہوتا ہے . رپورٹ کے مطابق اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں سونیا حسین کی طرف سے لکھا گیا تھا کہ ”ہم سے دور رہنے میں تمہارا بھلائی اے . بولو کیا نام اے امارا . “

اس فلم کی کاسٹ میں سونیا حسین کے علاوہ محسن عباس حیدر، مائرہ خان، عدنان شاہ ٹیپو، شمعون عباسی، رضوان جعفری و دیگر شامل ہیں .  

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

. .

متعلقہ خبریں