سعود ی عرب کے شاہ عبداللہ ہوائی اڈے پر حوثی ڈرون حملہ

صنعاء (قدرت روزنامہ)یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں مددگار عرب اتحاد نے جازان کے شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی . بارود سے لدے ڈرون طیارے کو گرائے جانے کی کارروائی کے دوران جاسوسی طیارے کے کچھ ٹکڑے ہوائی اڈے کے اندرونی حصوں میں گرے جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی حدود میں ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے چار نہتے شہری زخمی ہوئے .

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے پہلے سعودی عرب کے علاقے جازان کے المعبوج قصبے میں بارود سے لدی بغیر پائیلٹ ڈرون طیارے کو مار گرایاگیا . عرب اتحاد کے

بیان میں بتایا گیا کہ ڈرون طیارہ یمن کے شہر صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور اس کا ہدف سعودی عرب کے علاقے میں نہتے شہریوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا . سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم فوجی اتحاد نے بتایا کہ ڈرون طیارے کو مار گرانے کی کارروائی ہم نے حوثیوں کی فوجی صلاحیت سے پیدا ہونے والے خطرات کو نیوٹرلائیز کرنے کی غرض سے انجام دی . اس کے بعد جاری کردہ عرب اتحاد کے ایک بیان میں دعوی کیا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عرب اتحاد نے حوثیوں کے زیر استعمال 21 فوجی گاڑیاں تباہ کیں . حوثی ملیشیا کے جنگجوئوں کو بھاری تعداد میں جانی نقصان بھی پہنچا .

. .

متعلقہ خبریں