ایک اور بھارتی مسلم فنکارہ نے گلیمر کی دنیا چھوڑ کر اسلامی طرز زندگی اختیار کرلیا

(قدرت روزنامہ)بھارت کی ایک اور مسلم فنکارہ نے گلیمر کی دنیا چھوڑ کر اسلامی طرز زندگی اختیار کرلیا ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 11 فیم مہہ جبیں صدیقی نے فلم انڈسٹری چھوڑ کر اپنی زندگی اسلامی کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے .

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مہہ جبیں صدیقی نے اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اب سے وہ ہمیشہ حجاب میں رہیں گی’ .

مہہ جبیں نے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا  میں یہ اس لیے لکھ رہی ہوں کہ میں 2 سال سے بہت پریشان تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میں کیا کروں تاکہ مجھے سکون ملے .

انہوں نے لکھا کہ انسان اللہ کی نافرمانی سے کبھی سکون حاصل نہیں کر سکتا، آپ چاہے کچھ بھی کریں لیکن لوگ خوش نہیں ہوتے اللہ کو خوش رکھنا بہتر ہے .

 جاری کردہ پیغام میں مہہ جبیں صدیقی نے مزید لکھا کہ میں ایک سال سے ثنا بہن کی نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کررہی ہوں،  مجھے اللہ سے دعا کر کے سکون ملا اور میں چاہتی ہوں کہ اللہ میرے گناہ معاف کرے اور مجھے سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے .

 واضح رہے کہ مہہ جبیں صدیقی بھارت کے نہایتی متنازعہ ٹی وی شو بگ باس 11 میں جلوہ گر ہوچکی ہیں  جبکہ وہ مختلف میوزک ویڈیو میں بھی کام کر چکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں