اب کیش نہ ہونے کا بہانہ نہیں چلے گا.. پیسے میرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردو! جانیں نئے زمانے کے جدید بھکاری کی کہانی
(قدرت روزنامہ)آج کل بھکاری بھی جدید انداز اپنانے لگے . یقین نہیں آتا تو
ان صاحب کو دیکھیں جو اب کیش میں بھیک لینے کے بجائے آن لائن رقم ٹرانسفر کروانا پسند کرتے ہیں .
یہ کون ہیں؟ آئیے جانتے ہیں کورونا کی وجہ سے بھکاری جدید ہوگئے ان کا نام راجو ہے اور یہ بھارت کی ریاست بہار کے رہنے والے ہیں ان کا کہنا ہے کہ "کورونا کی وبا سے سب بند ہوگیا اور ہمیں مار کر بھگایا گیا تاکہ کورونا وائرس سے لوگوں کو دور رکھا جائے . ہم پہلے مانگ کے کھاتے تھے اور اب ہم آن لائن پیسے ٹرانسفر کرواتے ہیں" لوگ شوق میں بھیک دیتے ہیں راجو ریلوے اسٹیشن پر بھیک مانگتے ہیں اور لوگوں سے کہتے ہیں کہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیں . کچھ لوگ شوق اور حیرت میں بھیک کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیتے ہیں ان میں سے ایک نوجوان نے بی بی سی کو بتایا کہ" اکثر لوگوں کے پاس نقد رقم نہیں ہوتی لیکن اکاؤنٹ زیادہ تر لوگوں کا ہوتا ہے اس لئے اس انداز میں بھیک دینا آسان ہے" موبائل ایپ سے بھیک دینا آسان بھیک دینے والے ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ "میرے پاس پیسے نہیں تھے تو موبائل ایپ سے ان کو بھیک دے دی" آپ کی رائے؟ شاید واقعی یہ طریقہ کورونا کے دنوں میں بھیک مانگنے اور دینے کے لئے محفوظ ہے .
. .