19فلمیں کیں لیکن کارکردگی کراچی کنگز جیسی ہی رہی: فیصل قریشی کااعتراف

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اداکار فیصل قریشی نے اعتراف کیا ہے کہ ان
کی فلموں میں کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی . اداکار فیصل قریشی حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے مختلف مسائل اور موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا .

دوران پروگرام میزبان کے سوال پر فیصل قریشی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 19 فلمیں کیں لیکن ان فلموں میں کارکردگی پی ایس ایل سیزن 7 میں شامل ٹیم کراچی کنگز جیسی رہی اور یہی وجہ تھی کہ فلموں میں کام کرنا چھوڑدیا . فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ جو بھی فلمیں کیں ان میں سے بھی صرف ایک دو ہی کامیاب رہیں . مشہور ڈرامہ بشر مومن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ بشر مومن پر جتنا پیسہ لگایا گیا اس حوالے سے منافع خاصا کم تھا .

. .

متعلقہ خبریں