جہانگیر ترین تین روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل

لاہور(قدرت روزنامہ)ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین تین روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہو گئے ہیں .

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کو معدے میں السر کی شکایت ہوئی اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں لاہور کے نجی ہسپتال داخل کیا گیا جہاں تین روز تک زیر علاج رہنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ڈسچارج کر دیاہے اور وہ گھر منتقل ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو مکمل تین روز تک آرام کا مشورہ دیاہے .

جہانگیر ترین نے گزشتہ چار روز سے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی تھیں تاہم اب وہ مزید دو سے تین روز آرام کے بعد سیاسی سرگرمیاں واپس شروع کر یں گے . یاد رہے کہ جہانگیرترین بیرون ملک بھی زیر علاج رہ چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں