پاکستان کے خلاف سیریز سے غیر حاضر کھلاڑی انٹرنیشنل میچز ختم ہونے تک آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے، چیف سلیکٹر جارج بیلی

لاہور(قدرت روزنامہ) دورہ پاکستان کیلئے16 رکنی آسٹریلوی وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا . تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ایرن فنچ کریں گے جبکہ شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے .

اس کے علاوہ کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں . ڈیوڈ وارنر،گلین میکسویل، مچل اسٹارک،پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ وائٹ بال اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں . چیئرمین نیشنل سلیکشن پینل جارج بیلی نے کہا

ہے کہ ہم نے پاکستان کے دورے کے لیے باصلاحیت اور ورسٹائل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے . انہوں نے کہا کہ ہم اگلے ورلڈ کپ کے لیے ون ڈے تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں . انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز سے غیر حاضر رہنے والے آسٹریلین کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے لئے اس وقت تک ریلیز نہیں کیا جائے گا جب تک آسٹریلین ٹیم انٹرنیشنل میچز کھیل رہی ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں