پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کی جانب سے نادرا آفس میں اہلکار پر تشدد اور گالیاں، ویڈیو وائرل

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے احسن عباس کی جانب سے نادرا آفس چونڈہ میں نادرا اہلکار پر تشدد اور گالیاں دینے کا واقعہ پیش کیاواقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو موصول ہوگئی ہے جس میں احسن عباس کو انچارج نادرا آفس عابد کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے . نادرا آفس چونڈہ کے انچارج عابد عبدالرحمان کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے .

عابد نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ احسن عباس نے مجھے کال کی اور کہا کہ شوکت میتلا ہمارا ووٹر ہے، اس کا شناختی کارڈ بنوانے میں تم تعاون نہیں کرتے،

اس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ دفتر آیا اور مجھے تھپڑ مارے . واضح رہے کہ احسن عباس پی ٹی آئی کے این اے 74 کے ٹکٹ ہولڈر چودھری غلام عباس کے بیٹے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں