نیب نے ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جن کو کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا، چیئرمین نیب

(قدرت روزنامہ)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے پہلی بار ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جن کو ماضی میں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا .

پراسیکیوشن ڈویژن اورآپریشن ڈویژن کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا .


اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی اصغر حیدر، ڈی جی آپریشن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی .
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تجربہ کار لیگل کنسلٹنٹ ، اسپیشل پراسیکیوٹر سمیت پراسیکیوشن ڈویژن کو فعال بنایا گیا ہے، نیب کے مختلف احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1237 مقدمات زیر سماعت ہیں، جن کی مالیت 1335 ارب روپے ہے .
بریفنگ میں کہا گیا کہ نیب نے زیر سماعت مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 179 میگاکرپشن کیسز میں سے 66 میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے، 93 میگاکرپشن کیسز متعلقہ احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں .
اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب پہلی بار ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا ہے جن کو ماضی میں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا، نیب کی بھرپور اور پیروی کے باعث 2017سے2021کے دوران احتساب عدالتوں نے 1405ملزمان کو سزا سنائی ہے .

. .

متعلقہ خبریں