(قدرت روزنامہ)مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی،
نئی گاڑی خریدنے پر اب بھاری ٹیکس ادا کرنا ہوگا . حکومت کی جانب سے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے .
1000cc تک کی کاروں کا ود ہولڈنگ ٹیکس اب 50,000 روپے سے بڑھ کر 100,000 روپے ہو گئی ہے . جبکہ اس سے بڑی گاڑیوں پر 2 سے 4 لاکھ روپے تک ٹیکس ادا کرنا ہو گا . کاروں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں 100 فیصد اضافے نے کار صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے . ٹیکس حکام کی جانب سے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے وقت ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی حال ہی میں شروع کی گئی ہے .
. .