(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی سندھ حکومت کو کراچی کے تھانوں میں
رینجرز لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ردعمل دیا ہے . کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے ان سے ایسی کوئی بات نہیں کی .
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو سمجھنا چاہیے کہ پریس کانفرنس پر حکومتیں نہیں چلتی ہیں، انہوں نے پوری پولیس فورس کو ذمے دار قرار دیا ہے . وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ عادی اسٹریٹ کرمنلز کی ای ٹیکنگ کرنے جارہے ہیں، سیف سٹی کا ٹینڈر ہونے والا ہے . اُن کا کہنا تھا کہ کل ایڈیشنل آئی جی نے اپنے احتساب کے لیے پروپوزل دیا ہے، سزا جزا کا عمل افسران سے ایس ایچ او تک ہوگا . یاد رہے کہ آج وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت کو کراچی کے تھانوں میں بھی رینجرز لگانے کی پیشکش کی تھی .
. .