جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ نے مہنگائی مارچ اور دیگر تمام آپشنز کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ نے مہنگائی مارچ اور دیگر تمام آپشنز کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دیدیا جبکہ مجلس عاملہ نے ای سی پی کے کوڈآف کنڈکٹ میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیکا آرڈیننس کو بھی مسترد کردیا . منگل کو جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت ہوا .

جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے عدم اعتماد سے متعلق پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا جبکہ پارٹی قیادت نے فیصلوں کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دیدیا . ترجمان جے

یو آئی کے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اتحادیوں سے ہونے والے مذاکرات اور اپوزیشن قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں مہنگائی مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا . پارٹی کی مجلس عاملہ نے مہنگائی مارچ اور دیگر تمام آپشنز کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دے دیا،، جییوآئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا . جے یوآئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے ای سی پی کے کوڈآف کنڈکٹ میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیکا آرڈیننس کو بھی مسترد کردیا .

. .

متعلقہ خبریں