خاتون کی آنکھ سے 3 زندہ مکھیاں نکال لی گئیں

(قدرت روزنامہ)اسپتال میں کامیاب سرجری کے بعد خاتون کی آنکھ سے 3 زندہ مکھیاں نکالی گئیں .

ایک 32 سالہ امریکی خاتون جس نے حال ہی میں ایمیزون کے جنگل کا دورہ کیا تھا انہیں آنکھ میں مایاسس ٹشو انفیکشن کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی تھی .

بھارت کے ایک اسپتال میں خاتون گئیں اور بتایاکہ وہ اپنی پلکوں کے اندر کچھ ہلتی ہوئی محسوس کر رہی ہیں ڈاکٹروں ان کا معائنہ کیا اور چند علامتی امدادی ادویات پر ڈسچارج کردیا .

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ مایاسس کا ایک بہت ہی نایاب کیس تھا، اس لیے اس کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت تھی .

بعد ازاں ڈاکٹرز نے آپریشن میں تقریباً 2 سینٹی میٹر سائز کی 3 زندہ مکھیاں نکال لیں جب کہ سرجری 10 سے 15 منٹوں میں تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ مکمل کی گئی .

خاتون کو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے علامتی تجویز کردہ ادویات پر فارغ کردیا گیا .

بھارت میں اس طرح کے معاملات زیادہ تر دیہی علاقوں سے رپورٹ کیے گئے ہیں، ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ یہ گردن توڑ بخار اور موت کا باعث بھی بن سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں