وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بھی کورونا کا شکار

(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے .

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے خود کو گھر میں آئیسو لیٹ کر لیا ہے .

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم کوڈ کی علامات ہیں، ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے .

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اہم سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن اجلاس جاری رکھیں گے .

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 43 اموات
ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں .

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1230 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں .

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار96 ہوگئی ہے .

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد پر پہنچ گئی .

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار319 ، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار337 ، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار988 ، بلوچستان میں 35 ہزار 294، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413 ہو گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں