سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، ایک مالی سال کے دوران دوسری مرتبہ تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے یکم مارچ سے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا . نجی ٹی وی ٹونٹی فور کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طے ہو گیا،یکم مارچ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ 15 فیصد بڑھے گی .

وفاقی حکومت کی جانب سے ایک مالی سال کے دوران دوسری مرتبہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی نوید دی گئی ہے . وزارت خزانہ نے 15 فیصد خصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا . وزارت خزانہ نے کہاہے کہ گریڈ1 سے 19 کے

سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاؤنس ملے گا ،پہلے سے ہی 100 فیصد یازیادہ الاؤنس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے ،وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کردیا .

. .

متعلقہ خبریں