عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی ہال دستیاب نہیں کیونکہ ۔۔۔ انصار عباسی کا اہم انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا ہال فوری طور پر ارکان سے بھرپور کوئی سیشن کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہے . قومی اخبار روزنامہ جنگ میں شائع انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کیخلاف جلد ہی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک نہیں لا پائیں گی کیونکہ قومی اسمبلی کے ہال اور اس کی لابیز کی تزئین و آرائش کا کام ہو رہا ہے .

23؍ مارچ کو اسلام کانفرنس تنظیم کا اجلاس ہوگا . کہا جاتا ہے کہ تزئین و آرائش کا کام چند ہفتے قبل شروع ہوا تھا اور یہ رواں ماہ میں مکمل

نہیں ہو سکتا . اس کا مطلب یہ ہوا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کیخلاف کم از کم رواں ماہ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کر پائیں گی . رابطہ کرنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ تزئین و آرائش کا کام 5 مارچ تک مکمل کرا لیں . انہوں نے دی نیوز کو بتایا کہ قومی اسمبلی ہال کو او آئی سی کے آئندہ اجلاس کیلئے تیار کیا جا رہا ہے جو 23؍ مارچ کو منعقد ہوگا . یہ پاکستان کیلئے ایک شاندار موقع ہوگا . جب اُن سے پوچھا گیا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں آئندہ دنوں میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں تو کیا ہوگا تو اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ وہ سیکریٹریٹ سے پوچھیں گے کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ قومی اسمبلی اور اس کی لابیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں کہیں اور سیشن منقعد کیا جا سکتا ہے یا نہیں .

. .

متعلقہ خبریں