”پاکستان پر مسلط شیطان حکمرانوں کو مارنے،بھگانے اور عدم اعتماد کے لئے ہر قسم کی کنکریاں اکٹھی کر رہے ہیں”خواجہ سعد رفیق


لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پرمسلط شیطان حکمرانوں کو بھگانے کیلئے تمام اختلافات بالائے طاق، شیطانوں کو مارنے بھگانے اور عدم ِ اعتماد کے لئے ہر قسم کی کنکریاں اکٹھی کر رہے ہیں . دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ .

اگر حکومت ڈری ہوئی نہیں تو بوکھلائی ہوئی ضرور ہے ، اس بوکھلاہٹ کا مظاہرہ وزیراعظم نے منڈی بہائو الدین میں کیا . اپنے بیان

میں انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ میں حکومت لوگوں کو گرفتار اور مخالفین کے خلاف قانون سازی کر رہی ہے . عوام کی شدید خواہش ہے کہ اس حکومت سے نجات دلائی جائے، موجودہ نااہل حکومت کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے .
پاکستان پرمسلط شیطان حکمرانوں کو بھگانے کیلئے تمام اختلافات بالاۓ طاق شیطانوں کو مارنے بھگانے اور عدم ِ اعتماد کے لئے ھر قسم کی کنکریاں اکٹھی کر رھے ھیں

. .

متعلقہ خبریں