عوامی نظروں میں سیاست و سیاسی عمل اپنی افادیت کھو چکے ہیں، مولانا شیرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ عوام کی نظروں میں سیاست اور سیاسی عمل اپنی افادیت اور اور مقصدیت کھوچکے ہیں سیاست کے اوپر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے سیاسی لیڈروں کو سنجیدگی اختیار کرنی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سیاسی لیڈروں کی جانب سے آئے روز بے مقصد ہنگامے کھڑے کرنے اور کسی سمت اور رخ سے عاری سرگرمیوں میں وقت ضائع کرنے کی وجہ سے عوام کا دن بدن سیاسی عمل سے اعتماد اٹھتا جارہاہے اگر سیاستدان سیاست کو خودہی طفل تماشا بنائے رکھیں گے تو عوامی ذہنیت میں مستقل طور پر سیاست کو ایک غیرسنجیدہ سرگرمی کے طور پر دیکھنے کی سوچ راسخ ہوجائے اور ٹوٹے ہوئے اعتبار کو دوبارہ جوڑنے کی کوئی کوشش کارآمد ثابت نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ ف گروپ کے ارکان کے ساتھ کوئی ذاتی پرخاش نہیں ہے مگر ان کا انفرادی اور اجتماعی کردار سنت و شریعت کے منافی اور ناپسندیدہ ہے ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ دعوت کے ذریعے ان میں خوف خدا اور فکر آخرت پیداہو کیونکہ جمعیت علما اسلام بنیادی طور پر دیندار مسلمانوں اور علما کرام کی جماعت ہے اور اس جماعت کو دنیاداری کے ذریعے چلانے کی کوشش میں جماعت کا شیرازہ بکھر جائے گا انہوں نے کہا کہ کائنات اور خود انسان کی تخلیق کا بنیاد وحدت اور تعاون ہے اگر مذہبی لوگ فرقہ واریت اور قوم پرست لسانیت کی اساس پر اس وحدت کو توڑنے اور نوجوانوں کے ہاتھ میں بندوق تھماکر تفریق پیدا کرنے کی کوشش کریں تو اس کا خمیازہ خود انہیں بھگتنا پڑے گا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی خیبر پختونخوا کے رہنما مولانا شجاع الملک نے کہا کہ جے یو آئی جیسی مذہبی جماعت کی سیاست کو تجارت بنانے والے عناصر خدا معصوم کارکنوں اور ووٹرز کے سامنے جوابدہ ہیں ہمارا راستہ سچ بولنے اور سچ کا ساتھ دینے کا راستہ ہے اور سچ کا غالب آنا خدا کا حتمی وعدہ اور قانون ہے جلسے سے سابق سینیٹر ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی مولانا محمدعالم لانگو حاجی عبدالصادق نورزئی اور حق دو تحریک کے نوید بلوچ نے بھی خطاب کیا .

.

.

متعلقہ خبریں