محسن حسن بٹ نئے آئی جی پولیس بلوچستان تعینات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان تبدیل محسن حسن بٹ نئے آئی جی پولیس تعینات، تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہررائے کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل کورآرڈینیٹر نکٹا تعینات کردیاگیا جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 21کے آفیسر محسن حسن بٹ کو آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کردیا گیا واضح رہے کہ محسن حسن بٹ اس سے قبل بھی جون 2018سے جنوری 2021تک آئی جی پولیس بلوچستان تعینات رہ چکے ہیں،انکے پیش رو محمد طاہر رائے 23جنوری 2021سے 23فروری 2022تک آئی جی پولیس بلوچستان رہے .

.

.

متعلقہ خبریں